maa or bachaاسلام آباد (31اکتوبر2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے شعبۂ مطبوعات کے تحت مختلف موضوعات کی معیاری ،مفید اور کم قیمت کتب کی اشاعت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اسی تسلسل میں نامور محقق و مصنف ،طبی معالج اور ہومو فزیشن کی نہایت اہم اور جدید معلومات سے لبریز 482 صفحات کی ضخیم کتاب ’’ماں اور بچہ‘‘ شائع ہو گئی ہے جس کی قیمت 380 روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران55 فی صد ڈسکاؤنٹ پر صرف 171 روپے میں این بی ایف کی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں قائم آؤلیٹس اور این بی ایف کے پینل پر لیے گئے بُک سٹالز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کتاب پر نظر ثانی اور معاونت معروف ماہرِ امراضِ نسواں و بچگاں ڈاکٹر آمنہ جاوید کی ہے۔ تیرہ ابواب پر مشتمل یہ کتاب ابتدا اور بعد از زچگی کے مراحل، نگہداشت اور علاج کے حوالے سے ایک رہنما کتاب کا درجہ رکھتی ہے۔ مصنف و محقق ڈاکٹر جاوید اقبال نے جدید تحقیق کے مطابق بڑی عرق ریزی سے اس موضوع کو معلومات کے پھیلاؤ سمیت سمیٹا ہے۔ پیش لفظ میں ڈاکٹرانعام الحق جاوید نے کتاب کے موضوع و مواد کی اہمیت و افادیت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انسانی معاشرے کی بقا کا سبب یہی نظامِ حیات ہے اور اللہ تعالیٰ نے حیاتِ انسانی کے تسلسل کے لیے پر انسان کو افزائش نسل کی جبلّت عطا کی ہے۔ 2007 ء کے بعد اب یہ اس کا دوسرا ایڈیشن ہے جو طب کے طلبہ واساتذہ سمیت عام قارئین کے لیے شائع کیا گیا ہے۔