kitab magazineاسلام آباد (21 اکتوبر 2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کاعلمی و ادبی اور کتب کے تعارف پر مبنی ماہنامہ ’’ کتاب‘‘ اب باقاعدگی سے شائع ہو کر ملک بھر کے اہلِ علم تک پہنچ رہا ہے۔ اسی تسلسل میں ’’کتاب‘‘ کا ماہ ستمبر کا 52 صفحات پر مشتمل تازہ شمارہ شائع ہو گیاہے۔ مدیر اعلیٰ ڈاکٹر انعام الحق جاوید ہیں ۔ اس شمارے میں ستمبر میں این بی ایف کے کراچی میں ’’شہرِ کتاب‘‘ کے افتتاح ،’’کتاب سرائے‘‘ اور ماڈرن بُک شاپ کے سنگ بنیاد رکھے جانے سمیت این بی ایف کی ماہ رواں میں شائع ہونے والی مطبوعات کا تعارف ،صدر دفتر کا دورہ کرنے والے وفود کی رپورٹیں، اور کتب بینی اور مطالعے کے حوالے سے خصوصی مضامین شامل ہیں۔ سابق امام کعبہ کے این بی ایف کے وزٹ پر ان کے تاثرات بھی اس شمارے کا حصہ ہیں۔ماہنامہ ’’کتاب‘‘ کے اس شمارے میں قارئین اور شائقین کتب اور ریڈرز کلب کے ممبران کی معلومات اور سہولت کے لیے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی ملک بھر میں نامزد کردہ بُک شاپس کی مکمل فہرست بھی دی گئی ہے تمام قارئین مصنفیناور اہلِ دانش کو ادارے کی طرف سے این بی ایف کے طباعت و اشاعت کے مختلف منصوبوں میں شامل ہونے کے لیے دعوت دی گئی ہے۔