Intikhab e kalam Hakeem Momin khan Mominاسلام آباد (14دسمبر2015ء ) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی ’’رنگِ سخن‘‘ سیریز کے تحت سمارٹ بکس کی اشاعت کے سلسلے میں ڈاکٹر منورہاشمی کی 200صفحات کی مرتب کردہ تازہ کتاب ’’انتخابِ کلام حکیم مومن خان مومن‘‘ خوبصورت سرورق اور کوالٹی پیپر کے ساتھ با ذوق قارئین اور اردو ادب کے طلبہ و اساتذہ کے لیے شائع ہو گئی ہے۔ قیمت 140روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران این بی ایف کی کسی بھی بُک شاپ سے 55فی صد ڈسکاؤنٹ پر صرف 90روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید لکھتے ہیں کہ شاعری کا انتخاب اگرچہ ایک مشکل کام ہے مگر ڈاکٹر منور ہاشمی نے مومنؔ کے کلام پر گہری نظر ڈالی اور ایک ماہر فن ،غواص کی طرح مومنؔ کے کلام سے تمام اقوال اور قیمتی موتی چُن کرادب شناس طبقے کے لیے پیش کیے ہیں۔ بیک ٹائٹل پر مومنؔ کا وہ زندہ شعر درج ہے جسے سُن کر مرزا غالب نے کہا تھا کہ میں اس ایک شعر پر اپنا سارا دیوان دینے کو تیار ہوں۔ تُم مرے پاس ہوتے ہو گویا جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

تُم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا