Mobile-Library-640x270لاہور. کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ موبائل لائبریریوں کے آزمائشی مرحلے میں ریس کورس پارک، دہلی دروازہ اور گلشن اقبال پارک میں لائبریریاں قائم کی جائیں گی جبکہ 19 موٹرسائیکل لائبریریاں شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کریں گی،پائلٹ پراجیکٹ (آزمائشی مرحلہ) کے پی سی ون کی تیاری پر ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب پبلک لائبریریز کام کرے گا اور دو ہفتوں میں حتمی تفصیلات پیش کرے گا۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے بعدازاں ایک دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایل ٹی سی کی مسافر انتظار گاہوں کی صورت میں انتظامیہ کو لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا موقع ملا ہے- اس لیے منظور شدہ تین نمونوں کو ایل ٹی سی کی مشاورت سے پی ایچ اے تین مختلف مقامات پر بس شیلٹرز (مسافر انتظار گاہیں) بنائے گا۔