NB Day 1
اسلام آباد ( 08اپریل 2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے اس سال 22اپریل سے شروع ہونے والے پانچ روزہ چھٹے قومی کتاب میلے کے پروگراموں کوحتمی شکل دینے کے لیے ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جس میں سیکرٹری این بی ایف آفتاب سومرو ،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلیکشنز افشاں ساجد، پروجیکٹ ڈائریکٹر سیّد امجد بخاری، ڈائریکٹر جہاں خان جامرو ،ڈپٹی ڈائریکٹرقاضی محمد جمیل، سمیت علی حیدربھٹو ،منظور اختر ، ارشد قریشی، فریدخان ، امجد علی، مبین الرحمان ملک، رفیق ناز، سلیم اختر، خلیل الرحمان کھوکھر،غلام محی الدین، شوکت علی، غلام مصطفی غوری ، مجید ملک ،محمد عارف ، منصور احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ میلے کے حوالے سے انتظامات کے ہر پہلو کو باریک بینی اور باہمی مشاورت کے ساتھ دیکھا گیا تا کہ سینئر شخصیات کی اسلام آباد آمد پر انہیں پانچوں دن بہترین اور ہر ممکن سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔ میٹنگ میں تشکیل دی گئی کمیٹیوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے تمام افسران و سٹاف ممبران کو اُن کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا سالانہ قومی کتاب میلہ اس ادارے کی شناخت اور ایک بھر پُور روایت بن چکا ہے ۔