lok geetاسلام آباد (20دسمبر2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے مرتب و مؤلف شفیق احمد عزیز کی 128صفحات پر مشتمل نئی کتاب ’’لوک ادب‘‘(شاعری، گیت اور کہانیاں شائع کر دی ہے جس کی قیمت 100روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران صرف 45روپے میں این بی ایف کی تمام بُک شاپس سے حاصل کر سکتے ہیں۔انتساب مرتب نے اپنی بیٹی سمیرا ارم کے نام کیا ہے۔ یہ اس کتاب کا چوتھا ایڈیشن ہے جس کے بارے میں ڈاکٹر انعام الحق جاویدلکھتے ہیں کہ یہ کتاب پہلی بار 1983میں شائع ہوئی تھی جسے عوام نے پسند کیا اور اس کے دو مزید ایڈیشن 1987اور 1996میں منظرِ عام پر آئے۔ مقبولیت اور عوامی پسندیدگی کے باعث یہ اس کتاب کا تازہ ایڈیشن نئے گٹ اپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں شفیق احمد عزیز نے بڑی محنت اور دقتِ نظر سے ملک کے تمام صوبوں کی اہم لوک اصناف کو شامل کیا ہے۔