librrayکراچی ۔ میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نادر خان نے کہا ہے کہ کتب خانوں کا ماحول و ذخیرہ کتب ایسا ہونا چاہیے کہ لوگ کتب خانوں کی جانب متوجہ ہوں دیگر غلط معاشرتی اثرات کو ختم کر کے نوجوانوں میں کتب بینی اور کتب دوستی کو پروان چڑھانا ہو گا اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب لائبریری میں ذخیرہ کتب معلوماتی و دل چسپ ہوایسا ذخیرہ کتب حاصل کرنے کے لئے قارئین سے مشاورت اہم کردار ادا کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال لائبریری نیو ایم اے جناح روڈ ، نشتر پارک اور خالد بن ولید لائبریری کے دورے کے دوران ڈائریکٹر لائبریریزطلعت شکیل، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سمیع سے بات چیت اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔