ریسرچ کے طلبہ و اساتذہ کے لیے ازمنہ قدیم سے تا حال تاریخی احوال شامل ہیں

unnamed

اسلام آباد (07اکتوبر 2015ئ) نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام تیزی سے اشاعت پذیر ہونے والی کتب میں تحقیق کے طلبہ و اساتذہ کے لیے 439 صفحات پر مشتمل کوالٹی پیپر کے ساتھ مستندکتاب” کتب اور کتب خانوں کی تاریخ“ شائع ہو گئی ہے جس میں ازمنہ¿ قدیم سے تا حال کتاب سازی اور کتب خانوں کی مکمل تاریخ خالصتاً علمی وتحقیقی انداز میں شامل ہے۔ مصنف اشرف علی ہیں قیمت 300 روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران صرف 135 روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔ چودہ ابواب میں ذیلی ابواب کے تحت علم اور تحقیق کے تمام پہلوﺅں کو تدریسی نقطہ¿ نظر سے پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب این بی ایف کی اہم کتاب ہے جو اس کے بنیادی مقاصد کے تمام پہلوﺅں کو پُورا کرتی ہے۔ ایسی وسیع الجہات کتب کے ذریعے انٹر نیٹ کے علمی دامن کو بھی فیض یاب ہونے اور علم کو سب لوگوں تک پہنچانے کے مواقع ملتے ہیں۔