unnamedاسلام آباد ( 10مئی 2015)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کلیاتِ اقبال (اُردو) کا 756صفحات پرمشتمل بڑی سائز میں امپورٹڈ پیپر پر تازہ ترین مجموعہ تین ہزار کی تعداد میں شائع ہو گیا ہے۔ اس میں اقبال کے چارشعری مجموعوں بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز کا کلام شامل ہے۔ یہ کتاب اعلیٰ اسلامی خطاطی کا نمونہ ہے، قیمت 500روپے ہے جسے این بی ایف ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد ڈسکاؤنٹ پر صرف 225روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ کلیاتِ اقبال گزشتہ ایک سال کے عرصے میں این بی ایف کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتب میں سرفہرست ہے۔ ایک سال میں یہ کلیاتِ اقبال کا تیسرا ایڈیشن ہے۔