June 15اسلام آباد (13جولائی2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے ماہنامہ ’’ کتاب ‘‘ کے جون 2015کا 40صفحات پر مشتمل تازہ شمارہ شائع ہو گیا ہے۔ قیمت فی شمارہ 50روپے ہے۔ مدیر اعلیٰ ڈاکٹر انعام الحق جاوید اور مدیر منتظم آفتاب سومرو ہیں۔ اس شمارے میں حال ہی میں اسلام آباد کلب میں قائم کی گئی این بی ایف کی ’’کلب بُک شاپ‘‘ کی افتتاحی تقریب کی رپورٹ ، سابق امام کعبہ کے این بی ایف کے دورے کی خبر ،لاہور میں منعقدہ بُک فئیرز کے حوالے سے عطاء الحق قاسمی اور صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان کے بیانات، این بی ایف کی نئی شائع ہونے والی کتب کی خبریں، مختلف رپورٹس، امریکی ثقافتی وفد کے دورے کی رپورٹ، فاروق حارث العباسی اور ڈاکٹر معین الدین عقیل کی تحریروں سمیت ٹیکسٹ بُکس ورکشاپ اور نصابی کتب کی بروقت فراہمی کا احوال شامل ہے جب کہ سال 2015-16ء کی نئی ٹیکسٹ بکس کے ٹائیٹلز کے عکس بھی اس کا حصہ ہیں۔