IMG_0976اسلام آباد (17مارچ 2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں قائم کی گئی مرکزی بُک شاپ واقع سیکٹر جی ایٹ فور ، تعلیمی چوک میں بچوں اور طلبہ کے لیے ’’کڈز ری پبلک‘‘ اپنی خوبصورت لُک اور وہاں رکھی گئی معیاری کتب کے باعث آنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔بُک شاپ کے انچارج قمر سعید کے مطابق اس کارنر میں پاکستانی رائٹرز سمیت غیر ملکی مصنفین کی ڈھیروں کتابوں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔تراجم اور طبع زاد ،دونوں طرح کی ان کتب میں اسلامی موضوعات کی مشہور کہانیاں، ناول ، انگلش کتب ، پرائمری لیول سے کے جی لیول تک سٹوری بُکس کلر نگ بُکس اور بہت کچھ شامل ہے۔ این بی ایف کا ’’کڈز ری پبلک‘‘ ادارے کے اُس مشن اور مقصد کا حصہ ہے جس کے تحت بچوں کے لیے اعلیٰ عالمی ادب کی شاہکار تخلیقات کو پاکستانی قارئین تک پہنچانا مقصود ہے۔نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی اس بُک شاپ میں صارفین کے لیے کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کی سہولت بھی موجود ہے جب کہ نامور، رائٹرز کے خصوصی گوشوں سمیت ادبی ، تاریخی اور معلوماتی کتب دستیاب ہیں۔