khalil jebranاسلام آباد (3نومبر2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے ملک اشفاق کے اردو میں ترجمہ کیے ہوئے ’’خلیل جبران کے دو اہم ناولٹ‘‘ ٹوٹے ہوئے پر اور زرد پتے شائع کر دیئے ہیں۔ 126 صفحات کی اس کتاب کی قیمت 130 روپے ہے جسے ریڈرز بُک کلب کے ممبران 55 فی صد رعایت پر صرف 59 روپے کے عوض این بی ایف کی اسلام آباد سمیت ملک بھر کی آؤلیٹس سے حاصل کر سکتے ہیں ۔خلیل جبران کو منفرد سوچ اور دلکش پیرایۂ اظہار کے باعث ناول نگاری میں مشرق و مغرب کا نمائندہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ اہم کتاب این بی ایف کے اُس مشن کی ایک کڑی ہے جس کے تحت قارئین کو عالمی ادب سے فیض یاب کرنا ہے۔ ملک اشفاق نے خلیل جبران کے دونوں ناولوں کا سلیس اور آسان زبان میں ترجمہ کیا ہے۔