kamyabi ka husool1اسلام آباد۔ اکرام الحق کی کتاب’ کامیابی کا حصول حکمت کے ساتھ‘ کی تقریب رونمائی انتہائی خوب صورت اور دلکش جگہ ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ جس میں لائبریری پرفیشن اور دوسرے مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ینگ تھنکرز ٹیم کے چیئرمین ضیا احمد اعوان نے کہا کہ یہ کتاب اردو ادب میں ایک خوب صورت اضافہ ہے اور یہ کتاب کسی بھی مکتبہ فکر کے لوگوں کے لئے کامیابی کی سیڑھی ہے۔اس کتاب کی قیمت220 روپے اور صفات 208 ہیں۔ یہ کتاب رومیل ہاؤ س پبلشر نے شائع کی ہے۔ اور اشرف بک ایجنسی راولپنڈی سے مل سکتی ہے۔

kamyabi ka husool