حجازِ مقدس کی پُر کیف فضاؤں میں رو پذیر ہونے والی قلبی وارداتوں پر مبنی منفرد اور پیغام آفریں رپورتاژ

unnamed (3)اسلام آباد (20اگست2015ء)نامور صحافی ، شاعر اور مصنف غلام محی الدین کے حجازِ مقدس کی پُر کیف فضاؤں میں رو پذیر ہونے والی قلبی وارداتوں پر مبنی منفرد اور پیغام آفریں رپورتاژ /سفر نامہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م خوبصورت طباعت کے ساتھ شائع ہو گیا ہے۔ 135صفحات کی اس دلچسپ کتاب کی قیمت 100روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران صرف 45روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید لکھتے ہیں غلام محی الدین نے اپنے قلم سے جو کچھ صفحہ قرطاس کی زینت بنایا ہے ، قاری یقیناًاسے اپنے دل پر نقش ہوتا ہوا محسوس کرے گا۔ممتاز کالم نگار جاوید چودھری لکھتے ہیں کہ کتاب پڑھ کر محسوس ہوا کہ لفظوں کی صُورت میں ایک اور بابا سامنے آگیا ہے۔ چھبیس ابواب میں منقسم غلام محی الدین کی یہ منفرد تحریر پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔سابق وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم خان نے دعا کی ہے کہ یہ کتاب مخلوقِ خدا کی راہنمائی کا باعث بنے۔