Kalam-e- iqbad-- naqas-e- Kamalاسلام آباد۔  نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 158صفحات کی نئی کتاب’’ کلامِ اقبال ۔ نقش کمال ‘‘ منفرد سائز اور منقش اور دیدہ زیب مصوری اور خطاطی کے ساتھ شائع ہو گئی ہے ۔ شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے عالمگیر پیغام کے حامل کلام اور اُن کی فکر کو نامور مصور و خطاط اسلم کمال نے منفرد اسلوب میں اپنے کینوس کا حصہ بنایا ہے۔ آرٹ پیپر پرحسنِ خطاطی کے فن پاروں سے بھرپور یہ منفرد کتاب اقبالیات کے طلبہ و اساتذہ اور عام قارئین کے لیے ایک شاندار تحفے کی حیثیت رکھتی ہے۔اقبال کے حوالے سے شائع ہونے والی اس کتا ب میں دنیائے مصوری کے باکمال فنکار اسلم کمال نے کلامِ اقبال کو جس حسن اور خوبصورتی سے سجایا ہے وہ مصوری و خطاطی کے میدان میں نوواردان کے لیے ایک استاد کا درجہ رکھتی ہے۔ 1600روپے کی اس کتاب کو ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد رعایت پر صرف 720روپے میں این بی ایف کی کسی بھی بُک شاپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔