nbf parkاسلام آباد (1دسمبر2015ء) نامور اسکالر اورکالم نگار و شاعر عطاء الحق قاسمی نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے صدر دفتر واقع جی ایٹ فور اسلام آباد میں اپنی نوعیت کے پہلے ’’این بی ایف بُک پارک‘‘ کا افتتاح مورخہ2 دسمبر(بدھ)2015 ء دن ساڑھے گیارہ بجے کریں گے۔ تقریب کے مہمانانِ اعزاز میں اکادمی ادبیات کے چیئر مین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو اور لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید شامل ہیں۔ جڑواں شہروں سے نامور علمی و ادبی شخصیات سمیت شعبہ تدریس کے سینئر لوگ، یونیورسٹیوں کے طلبہ و اساتذہ اور شائقینِ کتب کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔