DSCN7015
اسلام آباد (16جولائی2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید کی دعوت پر جڑواں شہروں کے نامور رائٹرز اور اسکالرز نے اسلام آباد کلب ،اسلام آباد میں حال ہی میں قائم کی گئی کلب بُک شاپ کا خصوصی دورہ کیا اور افطار پارٹی میں شرکت کی ۔ان میں پروفیسر فتح محمد ملک اکادمی کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بُگھیو، مسعود مفتی، لوک ورثہ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید، پروفیسر قیصرہ علوی، طارق ہاشمی اور دیگر شامل تھے۔ پروفیسر فتح محمد ملک نے این بی ایف اور ڈاکٹر انعام الحق جاوید کی فروغِ کتب بینی کی کاوشوں کو سراتے ہوئے کہا کہ اب این بی ایف درست سمت میں محوِ پرواز ہے ۔ مسعود مفتی ، ڈاکٹر قاسم بُگھیو اور پروفیسر قیصرہ علوی نے کہا کہ این بی ایف کی فعال اور مستعد لیڈر شپ کی وجہ سے اب کتابیں فروخت ہو رہی ہیں اور یہ قارئین تک پہنچ رہی ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ کتاب سے وابستگی ہی قوموں کی ترقی کی ضمانت ہوتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹرانعام الحق جاوید نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ این بی ایف معیاری، مفید اور نہایت ارزاں نرخوں کی حامل کتب کی اشاعت کا سلسلہ اسی تیزی سے جاری رکھے گا اور اپنے مشن کو مکمل کرے گا۔