نامور شاعر سرفراز شاہد کی مرتب کردہ انگریزی کتاب گولڈن  نگٹس  شائع ہو گئی
golden nuggets
نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نامور شاعر ودانش ور سرفراز شاہدکی مرتب کردہ 136 صفحات کی سمارٹ بُک سائز میں انگریزی کتاب گولڈن  نگٹس خوبصورت سرورق اور اعلیٰ کوالٹی کے پیپر کے ساتھ شائع ہو گئی ہے۔ قیمت 120 روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران صرف 54 روپے کے عوض سیکٹر جی ایٹ فور اسلام آباد میں واقع این بی ایف کی مرکزی بُک شاپ اور اسلام آباد کلب شاپ کے علاوہ ملک بھر میں موجود این بی ایف کی تمام آؤٹ لیٹس سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کتاب میں انگریزی حروف تہجی کے اعتبار سے دنیائے فکر و فلسفہ کی نامور شخصیات کے اقوالِ زریں یکجا کیے گئے ہیں جو طلبہ واساتذہ اور علم و حکمت کے شائقین کے لیے مہکتے گلابوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مرتب نے ان تمام اقوال کو عرق ریزی سے تیار کر کے شاملِ کتاب کیاہے۔

ڈاکٹر غلام مصطفی حبیب اللہ کی کتاب’’ ریاضی کے دلچسپ کرشمے‘‘ شائع ہو گئی
riaz kay dilchasp karishmay
بچوں اور بڑوں کے لیے ڈاکٹر غلام مصطفی حبیب اللہ کی یکساں مفید، معلوماتی اور دلچسپ کتاب ’’ریاضی کے دلچسپ کرشمے‘‘ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شائع ہو گئی ہے ۔70صفحات کی اس کتاب میں مصنف نے ریاضی کے مختلف مباحث کو آسان اور کھیل کھیل کے انداز میں مثالوں کے ساتھ پیش کیا ہے۔قیمت 80روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 36 روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔خوبصورت سرورق اور معیاری طباعت کی حامل یہ کتاب نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے کتب بینی کے فروغ کے بنیادی ہدف پر پوری اترتی ہے۔