fisa gorasاسلام آباد (20دسمبر2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک اشفاق کی 138صفحات پر مشتمل نئی کتاب ’’ فیثا غورث‘‘ کے نام سے خوبصورت ٹائٹل اور کوالٹی پیپر پر 2ہزار کی تعداد میں شائع ہو گئی جس کی قیمت 120روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران55فی صد ڈسکاؤنٹ پر صرف 54روپے میں این بی ایف کی تمام بُک شاپس سے حاصل کر سکتے ہیں۔یہ کتاب دنیائے فلسفہ کے عظیم مفکر فیثا غورث کی حیات ، اس کے فلسفے اور اس کے نظریات کا احاطہ کرتی ہے۔ فیثا غورث اپنے سنہرے الفاظ اور زرّیں خیالات کے سبب آج بھی دنیائے علوم و حکمت و دانائی پر حکومت کر رہا ہے۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید لکھتے ہیں کہ فیثا غورث نے ہیئت، موسیقی اور ریاضی میں اجہتادی اضافے کیے، اردو زبان میں فیثا غورث پر اس سے زیادہ جامع کتاب شاید ہی لکھی گئی ہو۔ فیثا غورث علوم کی دنیا کا باوا آدم ہے اور یونانی فلاسفروں کے نظریات پر اس کے گہرے اثرات ملتے ہیں۔