iiuبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے فیصل مسجد کیمپس میں جامعہ کے ذیلی ادارے، تحقیقاتِ اسلامی﴿آئی آر آئی﴾ اور سعودی عرب کی الامام محمد ابن سعود یونیورسٹی کے اشتراک سے پرنس سلطان لائبریری برائے سائنس و علم کے نادر مخطوطات و مطبوعات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس موقع پر آئی آر آئی کی تاریخی تصویری گیلری کا بھی افتتاح کیا گیا۔دونوں نمائشوں کا افتتاح سابق وزیر مذہبی امور اعجاز الحق اور صدر جامعہ ڈاکٹر الدریویش نے کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے نائب صدر ڈاکٹر محمد بشیر خان، ڈائریکٹر جنرل ، الامام محمد ابن سعود یونیورسٹی  کے نمائندوں اور کئی ایک نامور شخصیات بھی موجود تھیں۔