unnamedاسلام آباد ( 26جولائی 2015ء ) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی 296صفحات کی نئی انگریزی کتاب بعنوان ’’ایلیمنٹری آف نُمیریکل انالسز‘‘ شائع ہو گئی ۔ قیمت 250روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فیصد پُرکشش ڈسکاؤنٹ پر صرف 113روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔ مصنفین میں قائداعظم یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فیض احمد اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے سینئر سائنٹیفک آفیسر محمد افضل رانا ہیں۔ کتاب میں کل تیرہ ابواب شامل ہیں ۔یہ کتاب نہایت سہل انداز میں اور قابلِ فہم مثالوں کے ساتھ طلبہ اور تحقیقی کام کرنے والوں کے لیے ایک خوبصورت گائیڈ بُک ہے ۔مذکورہ کتاب این بی ایف کی جی ایٹ فور میں واقع بُک شاپ، اسلام آباد کلب میں کلب بُک شاپ اور ملک بھر کے این بی ایف کے مراکز /شاپس پر دستیاب ہے۔