552f7dbbaf31eلاہور:  پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں طلبہ وطالبات میں کتب بینی کے رجحان میں شدید کمی دیکھنے میں آئی ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلبہ وطالبات میں کتب بینی کے رجحان میں اضافہ کے لئے ہر یونین کونسل میں کم ازکم ایک لائبریری ضرور قائم کی جائے تاکہ لوگ اپنے گھروں کے قریب علمی پیاس بجھانے کے لئے معیاری کتب سے استفادہ کرسکیں۔