اسلام آباد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنی مرکزی لائبریری میں نابینا طلبہ کے لئے “ای لرننگ ایکسسیبلٹی سینٹر” قائم کردیا ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق پبلک سیکٹرکے تعلیمی اداروں میں یہ پہلی جامعہ ہے جس نے خصوصی افراد کے لئے اپنی لائبریری میں ای لرننگ کی مفت سہولت فراہم کی ہے ،لائبریری میں کمپیوٹر پرنٹرز ہیڈ فونز اورسافٹ ویئرکی مختلف سہولتیں فراہم کردی ہیں،نابینا طلبہ کے لئے لائبریری میں خصوصی کارنر بنادیا گیا ہے جہاں پر ان کے بیٹھنے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے ،نابینا طلبہ کو انٹرنیٹ کے ذریعہ ای مواد تک رسائی حاصل ہوگی۔انہیں بغیر کسی اضافی چارجز کے ایچ ای سی کے ڈیجیٹل وسائل، ای کتابوں ،تحقیقی مضامین، جرنلز اور مقالوں تک بھی رسائی حاصل ہو گی، عنقریب یونیورسٹی معذور افراد کے لئے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ بھی منعقد کرے گی۔ –