unnamed (1)
اسلام آباد (24اگست2015ء)معروف مصنف و تاریخ نگار ڈاکٹر مبارک علی کی نئی کتاب ’’ہندوستان کی کہانی‘‘ کے نام سے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منفرد اور بڑی سائز میں اعلی معیاری پیپر اور فور کلر تاریخی و نادر تصاویر کے ساتھ شائع ہو گئی ہے۔ یہ مصنف کی تین کتابوں کا مجموعہ ہے۔ اس کی تاریخی ،ثقافتی ، سیاسی اور علمی اہمیت کے پیشِ نظر اب اسے 2009کے بعد1050کی تعداد میں دوبارہ شائع کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے مطابق یہ کتاب تاریخ کے طالب علموں کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ۔ اس میں مصنف تحقیق و جستجو اور دلیل کے ساتھ ہندوستان کی کہانی ، تحریروں اور تصویروں کی زبانی بیان کی ہے۔ تینوں کتب کے اس کلیات کی قیمت 600روپے ہے جسے این بی ایف ریڈرز کلب کے ممبران صرف 270روپے کے عوض اپنی ذاتی لائبریری کی زینت بنا سکتے ہیں۔