22222معروف محقق اور شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس جامعہ بہاولپور کی سابق استاد ڈاکٹر فرزانہ شفیق روڈ ایکسییڈینٹ میں جاں بحق ہو گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق 27رمضان کو وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ عمرے کی نیت سے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کی طرف جا رہی تھیں کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئیں۔ اس حادثے میں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں جبکہ ان کے دو بچے اور شوہر شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر فرزانہ شفیق بے شمار تحقیقی مقالات کی مصنٖفہ، ایچ ای سی کی طرف سے نامزد سپر وائزر تھیں۔ وہ آئی یو بی جرنل آف سائنس اینڈ ہیومینی ٹیز کی ڈپٹی ایڈیٹر اور جامعہ پنجاب کی المنائی ایسوسی ایشن پلیسا کے نیوز لیٹر کی چیف ایڈیٹر بھی رہیں۔ اس وقت سعودی عرب کی یونیورسٹی آف دمام میں اسسٹنٹ پروفیسر اور ڈائریکٹر آف لائبریریز کے عہدے پر فائز تھیں۔انہوں نے بہت کم وقت میں بے شمار اعزازات حاصل کئے۔ان کی المناک موت سے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ایک بہت بڑے خلا کا شکار ہو گیا ہے۔

صدائے لائبریرین ان کی ناگہانی موت پر سوگوار ہے اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے شوہر اور بچوں کو جلد صحت یاب کرے اور اس غم سے نمٹنے کی توفیق دے۔