کتاب این بی ایف کے بچوں کی کردارسازی، ذہنی نشوونما اور تعلیم و تربیت کے مشن کا حصہ ہے
doosri dafaاسلام آباد (17دسمبر2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جدید لہجے کے شاعر اور دانش ور ریاض عادل کی 90 صفحات پر مشتمل نئی کتاب ’’دوسری دفعہ کا ذکر ہے‘‘ کے خوبصورت نام سے دو ہزار کی تعداد میں شائع ہو گئی ہے، اس میں بارہ کہانیاں شامل ہیں۔ اس میں معروف پُرانی کہانیوں کو نئے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ این بی ایف کی یہ کتاب بچوں کی کردار سازی ، ذہنی نشوونما اور تعلیم و تربیت کے مشن کا حصہ ہے۔ دیدہ زیب ٹائٹل کی اس کتاب کی قیمت 130روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد رعایت پر صرف 59روپے میں اسلام آباد سمیت ملک بھر کی این بی ایف کی بُک شاپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید لکھتے ہیں کہ ریاض عادل نے جس طرح بچوں کی دلچسپی ، ان کی نفسیات و میلانات اور ان کے شوق کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے اور ان کی ذہنی سطح کے مطابق یہ کہانیاں لکھی ہیں یہ ان ہی کا خاصہ ہے۔