Distionary of wisdomاسلام آباد(31اکتوبر2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 992 صفحات پر مشتمل؛ انگریزی میں ضخیم معلوماتی کتاب ’’ اے ڈکشنری آف وزڈم‘‘ شائع ہو گئی ۔ قیمت 1800 روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران پاکستان بھر سے این بی ایف کی آؤٹ لیٹس سے55 فی صد رعایت پر صرف 810روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔اسے نامور محقق اسکالر اور اردو انگریزی اور پنجابی کے کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر امجد علی بھٹی نے حد درجہ محنت اور گہری عرق ریزی سے مرتب کیا ہے جب کہ نگران ڈاکٹرانعام الحق جاوید ہیں۔ اس ڈکشنری میں 2250 موضوعات پر مشتمل 30 ہزار اقوالِ زریں، حکمت و دانائی کی باتیں اور اہم علمی حوالہ جات شامل ہیں جو قارئین کے دامنِ فیض کو ہمہ وقت مالامال رکھتے ہیں۔ این بی ایف کی یہ اہم اور وقیع ڈکشنری طلبہ واساتذہ،عام قارئین اور شائقینِ کتب کے لیے ایک بیش بہا علمی خزینے کی حیثیت رکھتی ہے۔