ڈی سی او حافظ آباد نے گرلزہا ئیرسیکنڈری سکول پنڈی بھٹیاں میں لائبریری کا افتتاح کیاreading

حافظ آباد ،پنڈی بھٹیاں. ڈی سی او حافظ آباد محمد عثمان نے گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول پنڈی بھٹیاں میں لائبریری کا افتتاح کیا ۔ڈی سی او محمد عثمان نے کہا کہ کتب خانے کے قیام سے ایسی نسلیں پیدا ہوں گی جو حکمرانی میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ کتابوں نے ہی حکومت کی ہے ضلعی حکومت لائبریری کے لئے ایک لاکھ روپے مختص کرے گی ،لائبریری کے قیام سے سکول کے نظام تعلیم میں بہتری آئے گی ۔اس موقع پر سماجی شخصیت میاں ذیشان عباس بھٹی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا جبکہ پرنسپل ناہید اقبال نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔