unnamedاسلام آباد(4مئی 2015ء)نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بچوں کے ادب کے سلسلے میں 130صفحات پر مشتمل کتاب ’’چین کی بہترین قدیم حکایتیں‘‘ دیدہ زیب اور فکر انگیز سرورق اور سکیچز کے ساتھ شائع ہو گئی ہے۔ قیمت130/-روپے ہے جسے این بی ایف ریڈرز کلب کے ممبران 55فیصد ڈسکاؤنٹ پر صرف 59روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں اس میں چین کی 121 وہ حکایتیں شامل ہیں جو زیادہ تر چوتھی اور تیسری صدی قبل مسیح اور پھر سولہویں اور سترہویں صدی عیسوی میں تخلیق ہوئیں۔ ان کہانیوں کو رشید بٹ نے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے ۔ ان کہانیون میں سوشل مسائل و حالات ہیں اور معاشرے پر طنزیہ تبصروں کے ذریعے قدیم تاریخ کو قارئین کے سامنے لایا گیاہے۔ یہ کتاب دوست ملک چین کے لیے پاکستان کی دوستی کا ایک معصومانہ رنگ لیے ہوئے ہے ، اِن چھوٹی چھوٹی کہانیوں میں بڑی بڑی فکر انگیز باتیں ہیں۔