IMG_20150523_100404اسلام آباد (28مئی 2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن ریجنل آفس لاہور کی انچارج نزہت اکبر کے مطابق مون مارکیٹ ، گلشن راوی، لاہور میں منعقدہ چلڈرن لٹریچر فیسٹیول میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے ’’شہر کتاب ‘‘ سلسلے کے تحت تازہ مطبوعات پر مشتمل سٹال لگایا گیاجس کی صدارت وزیر تعلیم برائے سکولزپنجاب رانا مشہود احمد خان نے کی۔ مہمانانِ خصوصی میں این بی ایف لاہور کی انچارج نزہت اکبر، ادارہ تعلیم وآگہی کی ڈائریکٹر پروگرام مس بیلا اور ہیڈ آف آکسفورڈ یونیورسٹی پریس مس آمینہ سید شامل تھیں۔ رانا مشہود نے این بی ایف کی کتب کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور کم نرخوں کی کتب کو تعلیمی انقلاب سے تعبیر کیا۔ فیسٹیول میں عطاء الحق قاسمی کے سفرنامے اور مجموعہ کے علاوہ ڈاکٹر جمیل جالبی کی کتاب ارسطو سے ایلیٹ تک ،کافکا کہانیاں، دوا غذا اور شفاء،کلیاتِ اقبال، دیوانِ غالب، اور دیگر کتب میں شائقین نے گہری دلچسپی لی۔ اس فیسٹیول میں سکولوں کے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی جبکہ اساتذہ کرام بھی بہت بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔