Bulleh Shah

اسلام آباد (20مارچ 2015ء)ممتاز محقق و متراجم، 45سے زائد کتب کے مصنف اور نسٹ کے پروفیسر ڈاکٹر امجد علی بھٹی کی نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب ’’ بُلھے شاہ ‘‘ کی قارئین کی طرف سے مقبولیت اور پذیرائی اشاعتی حلقوں کے لیے ایک خوشگوار پہلُو ہے ۔اس میں بُلھے شاہ کی 65منتخب کافیوں اور 20دوہڑوں کا آسان اور سلیس اردو میں ترجمہ شامل ہے۔ مترجم نے ترجمے کا حق ادا کرتے ہوئے بُلھے شاہ کی فکر کی بھر پُور ترجمانی کی ہے۔ اگست 2014ء میں ’’بُلھے شاہ‘‘کا پہلا ایڈیشن ایک ہزار کی تعداد میں شائع ہوا جو ہاتھوں ہاتھ بِک گیا۔ دوسرا ایڈیشن دسمبر 2014ء میں دو ہزار کی تعداد میں چھپا جو صرف تین ماہ میں ختم ہو گیا ۔ اب اس کا تیسرا ایڈیشن تین ہزار کی تعداد میں شائع ہو رہا ہے۔ این بی ایف کی یہ کتاب قومی یکجہتی اور لسانی ہم آہنگی کے فروغ کی طرف ایک اہم کڑی ہے ۔ پنجابی صوفی شاعری کے قارئین سمیت ایم فل، پی ایچ ڈی کے طلبہ و اساتذہ کے لیے ایک خوبصورت انتخاب ہے۔