British Councilلاہور اور کراچی میں برٹش کونسل کی جدید لائبریریاں قائم کی جا رہی ہیں۔ اگلے مرحلے میں پارٹنرشپ کی بنیاد پر فیصل آباد، پشاور، ملتان اور راولپنڈی میں بھی لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔
ان خیالات کا اظہار برٹش کونسل پنجاب کے ڈائریکٹر کیون میکلاون نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر ندیم اللہ والا سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ملک کا تیسرا بڑا شہر ہے جس کو پاکستان کی معیشت میں مرکزی اہمیت حاصل ہے۔
’کونسل نے دونوں ملکوں کے درمیان کلچرل تعلقات بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔‘
کیون میکلاون نے کہا کہ انگریزی زبان کی تعلیم دینے کے منصبوے کے تحت پنجاب کے تین لاکھ  پرائمری اور مڈل کلاس کے اساتذہ کو تربیت دی جا رہی ہے۔
چیمبر کے قائمقام صدر نے کہا کہ چیمبر کی بھی اپنی لائبریری ہے جس کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کے لیے برٹش کونسل کا تعاون درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سے برطانیہ کے خصوصی تعلقات کے حوالے سے یہاں برٹش سنٹر بھی قائم کیا جائے۔
اس موقعے پر چیمبر کے نائب صدر انعام افضل خان، سابق صدر مزمل سلطان، حاجی عبدالرشید، ڈاکٹر حبیب اسلم گابا، برٹش کونسل کے ہائر ایجوکیشن اور پراجیکٹ منیجر محمد علی بھی موجودتھے۔

Courtesy: http://faisalabad.sujag.org/