اسلام آباد (27اکتوبر2015ء)ایف آئی اے پشاور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد الیاس خان نے حیات آباد میں نیشنل بک فاؤنڈیشن آفس کا دورہ کیا اور این بی ایف کی نئی کتاب (کتب اورکتب خانوں کی تاریخ)کی رونمائی کی ۔ریجنل انچارج این بی ایف مرادعلی مہمندنے ابتدائی گفتگو میں کتاب کاتعارف کرایا۔ انہوں نے کتاب اورمختلف ادوارمیں کتابوں کی اہمیت اور رومی دورمیں کتاب کاآغازوارتقاوغیرہ پرروشنی ڈالی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی شاہدالیاس خان نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور کامیابیوں کوسراہااورکاپی رائٹس پر مرادعلی مہمندکے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے جعلی کتابوں کی چھپائی اورترسیل پربھی گفتگوکی اورکہا کہ سرکاری اداروں اورلائیریزکوچائیے کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن سے تعاون کریں تاکہ ادارہ مزیدمستحکم ہوسکے این بی ایف کے مرادعلی مہمندنے پروگرام کے آخرمیں مہمان شاہدالیاس کو(کتب اورکتب خانوں کی تاریخ)اورقرآن پاک کانسخہ پیش کیا