ہمارا خواب۔ ہر ہاتھ میں کتاب” کے نعرے کے تحت 15تا 90فی صد خصوصی رعایت”

book sale

اسلام آباد( 1دسمبر2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن تیزی کے ساتھ اپنے بنیادی مقاصد کے حصول میں ایک مستعد اور منافع بخش ادارے کے طور پر کامیاب دکھائی دیتا ہے۔ رواں سال میں اسلام آباد ، کراچی ، کوئٹہ،لاہور ،پشاور، ڈی آئی خان، بنوں،فاٹا ، گلگت بلتستان اور دیگر دور دراز علاقوں میں مسلسل کتب میلوں کے انعقاد کے بعد اب حسب سابق ملک بھر میں این بی ایف کی آؤٹ لیٹس پر سالانہ دسمبر سیل کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں کتب پر 15سے 90فی صد تک خصوصی رعایت دی جائیں گی۔ یہ سیل یکم دسمبر سے 31دسمبر2015ء تک جاری رہے گی۔ این بی ایف اپنے منصوبوں پر ’’ہمارا خواب ۔ہر ہاتھ میں کتاب‘‘ کے تحت عمل پیرا ہے اور امن انقلاب بذریعہ کتاب کی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔
نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی تمام آؤٹ لیٹس پر منعقد کی جانے والی دسمبر سیل میں ادارے کی بہترین اور تازہ ترین مطبوعات کے علاوہ حالات حاضرہ، علم وحکمت، اسلامی علوم، فلسفے ، ادب، تاریخ، بچوں کی کہانیوں، عالمی ادبی شاہکار کے تراجم سمیت ہر اُس موضوع کی کتابیں دستیاب ہوں گی جنھیں شائقینِ کتب پڑھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ این بی ایف مفید ، معلوماتی، معیاری اور کم قیمت کتب شائع کر کے کم منافع کے اصول کے تحت رفتارِ فروخت میں بتدریج اضافے کے امکانات میں پیش رفت کر رہا ہے۔