یہ ایسا گوشۂ سکون ہے جہاں مطالعہ کا آسودہ ماحول ہے۔ فیملیز اور بچوں کے لیے پُر کشش گوشہ

book parkاسلام آباد ( 21اکتوبر2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن اپنے منشور کے بنیادی مقاصد یعنی فروغِ کتب بینی اور عاداتِ مطالعہ میں اضافے کے حصول کے لیے منفرد ،نئے اور پُر کشش منصوبوں پر کامیابی سے عمل پیرا ہے۔ این بی ایف کے ہیڈ آفس میں واقع جی ایٹ فور اسلام آباد میں ’’نیشنل بُک پارک‘‘ بھی ایک پُر کشش منصوبہ ہے جو ’’فراغتے و کتابے و گوشۂ چمنے‘‘ کی ایک عملی تصویر پیش کرتا ہے۔ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا ایک ماڈل بُک پارک ہے اور لاہور ،کراچی ، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی اسی طرز کے پارک بنانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ یہ ایک ایسا پُر سکون گوشۂ ہے جہاں آسودگی کے ساتھ بیٹھ کر مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ این بی ایف میں ریڈرز بُک کلب کی ممبر شپ لینے والوں اور بُک شاپ  سے رعایتی نرخوں پر کتب خریدنے والی فیملیز، شائقینِ کتب اور بالخصوص بچوں کے لیے یہ گوشہ ایک کشش رکھتا ہے۔ اس بُک پارک کے ہر جانب دُنیائے علم و حکمت کے عظیم لوگوں کے منتخب اشعار ، سنہری اقوال اور سبق آموز چھوٹی کہانیاں پتھر کی بڑی بڑی کتابوں پر لکھ کر رکھی گئی ہیں جنھیں پڑھ کر آنے والا اپنا دامن، علم سے بھر کر لے جاتا ہے۔ بچے اور فیملیز اس پارک میں مختلف زاویوں سے فوٹو گرافی کر کے این بی ایف میں گزارے اپنے قیمتی لمحات کو محفوظ کرتے ہیں۔