Book-Fair-1اسلام آباد ( 7اگست2015ء) ملک بھر میں جاری جشن آزادی پروگراموں کے سلسلے میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ میں ’’ قومی کتاب میلہ بلوچستان‘‘ 8اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ افتتاحی تقریب صبح دس بجے ہو گی جب کہ اختتامی تقریب 14اگست کومنعقد ہو گی۔اس تاریخی کتاب میلے میں ساتوں دن میگا بُک فئیر ، بُک ریڈنگ سیشنز، لکی بُک ڈرا، ریڈرز کلب ممبر شپ، بُک پریڈ، کتاب ترانہ اور آفاق کوئز مقابلے سمیت بُک کلچر کے فروغ کے لیے دیگر کئی دلچسپ اور معلومات افزا پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ ملک فداء الرحمان اس بُک میلے کے چیف کو آرڈی نیٹر ہیں۔ اس میلے میں این بی ایف کے علاوہ ملک بھر سے درجنوں کی تعداد میں پبلشرز بُک سٹالز لگا رہے ہیں جہاں سے شائقینِ کتب اور بُک لورز ، رعایتی قیمت پر اسلامی علوم، تاریخ ، فلسفہ، ادبیات، سوانح، حالاتِ حاضرہ، تدریس و تعلیم، دانش وحکمت، شاعری اور بہت سے دیگر موضوعات پر مشتمل معیاری کتب نہایت ارزاں قیمت پر حاصل کر سکیں گے۔ پروگرام روزانہ صبح دس بجے سے شام سات بجے تک جاری رہیں گے۔ میلے میں آنے والوں کے لیے ساتوں دن این بی ایف کی طرف سے ریڈرز کلب ممبر شپ کا سلسلہ جاری رہے گا جس پر کتابیں 55فی صد پُر کشش ڈسکاؤنٹ پر دی جائیں گی۔