irfan siddiquiاسلام آباد (19فروری 2016ء) انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے زیر اہتمام پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں ایشیا بھر میں اپنی نوعیت کے دو روزہ ’’سوشل سائنسز ایکسپو2016ء‘‘ کے موقع پر نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی طرف سے دو روزہ کتاب میلے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس کا افتتاح 24فروری (بدھ) کوسہ پہر 3بجے وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن جناب عرفان صدیقی کریں گے۔ چیئرمین انٹر یونیورسٹی کنسورشیم و ائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی ڈاکٹر ناصر علی خان، وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی ڈاکٹر احسان علی اور نیشنل کوآرڈینیٹرانٹر یونیورسٹی کنسورشیم محمد مرتضی نور بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اس کتاب میلے میں ملک کے 25سے زائد پبلشرز، بُک سیلرز اور پرنٹرز رعایتی نرخوں پر بُک سٹال لگائیں گے۔بعد ازاں ساڑھے تین بجے سہ پہر نامور کالم نگار و شاعر اور دانش ور عطاء الحق قاسمی کی ضخیم کتاب ’’سفر نامے ‘‘ کی تقریبِ رونمائی منعقد ہو گی۔ابتدائی کلمات نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید پیش کریں گے۔ نظامت محبوب ظفر جب کہ ڈاکٹر نجیبہ عارف اور محمدحمیدشاہد بطور مبصرگفتگو کریں گے۔