این بی ایف کی مطبوعات 55فی صد ڈسکاؤنٹ پر دستیاب ہوں گی
a (11)
اسلام آباد( 6مئی 2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن ’’ شہرِ کتاب‘‘ کے سلسلے میں آج 6 مئی کو بحریہ یونیورسٹی کے موبائل بُک کلب میں اپنی مطبوعات کا دو روزہ بُک سٹال لگا رہا ہے۔ یہ سٹال صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گاجس میں این بی ایف کے ذیشان اشفاق ادارے کی اہم ترین اور نئی مطبوعات ڈسپلے کریں گے۔ ان کتب میں کلیاتِ اقبال، دیوانِ غالب، پرلز آف وزڈم، سفر نامے ، منشاء یاد کے افسانے، دی رائزنگ اینڈ سٹینگ سن، علم و دانش کے معمار، ایک سو عظیم فلسفی،سقراط کے آخری ایام،علامہ اقبال کی تابندہ یادیں،دوا،غذا اور شفاء، بلھے شاہ، عراق وار، نادر ونایاب اشعار، ہیر رانجھا، ارسطو سے ایلیٹ تک، سوانح، تاریخی کتب ، ادبی اصطلاحات، اصول تحقیق، بچوں کی کہانیوں پر مشتمل کتب سمیت دیگر شامل ہیں۔