unnamedپشاور(پ ر)کتاب کے قومی دن کے حوالے سے نیشنل بک فاؤنڈیشن پشاور کے زیر اہتمام کتاب میلے کا افتتاح بددست مبارک اے پی اے خیبر ایجنسی فہد وزیرنے کیا ۔ اس موقع پر بسمینہ چیئر پرسن اردو ڈپیارٹمنٹ بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاور اور نیشنل یوتھ اسمبلی کے گورنر محمد امر خان اوریوتھ آفیسر کے منسٹر شہاب شاہ یوسفزئی موجودتھے۔میلے میں لوکل بک سیلرز نے کتابوں کے سٹالزمیں بھرپور حصہ لیا ۔جس میں مختلف کتابوں پر 25سے55 فیصد رعایت رکھی گئی تھیں ۔مہمان خصوصی اے پی اے خیبر ایجنسی فہدوزیر کتابوں کے سٹالز کا معائنہ کیا اور کتابوں کے بارے میں تفصیلی سے معالمات حاصل کی ۔ اس موقع پر انھوں نے این بی ایف کی خدمات کو سراہا اورکتابوں کی فروغ کے لیے ہر ممکن تعارن کا بھی یقین دلایا ۔ سالانہ (نیشنل بک ڈے)میں مختلف کالجز،یونیورسٹیوں ،سکولوں طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اور رعایتی قیمتوں میں کتابوں بھرپور خریداری کی ۔تقریب میں ڈائریکٹر این بی ایف مراد علی مہمند نے طلباء وطالبات کو کتابوں پر خصوصی بریفینگ دی اور قومی دن کے حوالے سے بھی مبارکباد دی انھوں نے کہا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن پورے صوبے میں کتاب کے قومی دن پر کتاب میلے کا انعقاد کررہے ہیں۔جس میں کتابوں پر 25سے55فیصد تک خصوصی رعایت دی گئی ہیں۔اور یہ نمائش دو دن تک جاری رہے گی۔انھوں نے اے پی اے خیبر ایجنسی فہد وزیرکا خصوصی شکریہ ادا کیااور کہاکہ کل ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئر مین جمال ناصربک ڈے کا افتتاح کریں گے۔جن کے ساتھ بور ڈ کا تمام سینئر عملہ موجود ہوگا۔