وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید چیف گیسٹ ہوں گے

bf
نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آج 22اپریل (بدھ) دن ساڑھے دس بجے چھٹے قومی کتاب میلے کی افتتاحی تقریب پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں ہو گی۔ چیف گیسٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشیدہیں جب کہ تقریب میں گیسٹ آف آنر کنٹری ترکی کی نمائندگی پاکستان میں ترکی کے سفیر عزت مآب صادق بابر جرجن کریں گے۔ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن راجہ حسن عباس اظہار خیال جب کہ ایم ڈی این بی ایف پروفیسرڈاکٹر انعام الحق جاوید استقبالیہ کلمات پیش کریں گے۔ بعد ازاں چیف گیسٹ سینیٹرپرویز رشید ’’ شہر کتاب ‘‘ میں تشریف لے جائیں گے اور فیتہ کاٹ کر عوام کے لیے پانچ روزہ بُک میلے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔