unnamedپشاور۔(پ ر) آج بمور خہ 17اپریل 2015 کواسسٹنٹ کمشنرپشاور ممتازخان نیشنل بک فاؤنڈیشن پشاور حیات آباد کا دورہ کیا اور (کتاب شہر )سکیم کے تحت کتاب میلے کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈائریکٹر این بی ایف مراد علی مہمند بھی موجودتھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر این بی ایف نے اسسٹنٹ کمشنرپشاور ممتازخان کے ہمراہ کتابوں کتابوں کے سٹال کا معائنہ کروایا اور کتابوں کے بارلے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر این بی ایف نے مہمان خصوصی کو بتایا کہ اس میلے میں کتابوں پر 50فیصد خصوصی رعایت دی گئی ہیں۔اور یہ میلہ ہر جمعہ کو لگایا جائے گاتاکہ لوگوں میں زیادہ سے زیادہ پڑھنے کا شعور پیدا ہو۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرپشاور ممتازخان نیشنل بک فاؤنڈیشن کی خدمات اور کاوشوں کو سراہااور کہا کہ کتاب سے انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ آجکل کے نوجوانوں میں انٹر نیٹ کی وجہ سے کتابوں سے دور ہورہے ہیں اور فیس بک اور انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے بڑھائی سے دوری اورجرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔اور این بی ایف ادارے کا یہ بڑا اقدام ہے جو نوجوان کوواپس کتابوں کی طر ف مائل کررہے ہیں۔انھوں نے ڈائریکٹر این بی ایف مراد علی مہمندکی کاوشوں کو بھی کافی سراہا۔جوکتابوں کی فروغ کے لیے دن رات خدمت کررہے ہیں۔آخر میں ڈائریکٹر این بی ایف مراد علی مہمند نے اسسٹنٹ کمشنرپشاور ممتازخان کو این بی ایف کی ریڈرز کلب سکیم اور بک ڈے کے حوالے سے تفصیلات دی۔