book fair coming soonپشاور(پ ر)ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن مراد علی مہمند نے کتابوں کی فروغ کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے سیف انتظامیہ سے ملاقات کی جس میں طے پایا گیا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن اور سیف کے مشترکہ تعاون سے پشاور یونیورسٹی میں کتب میلوں کا انعقاد کرے گی ۔جس میں کتابوں پر 50%خصوصی رعایت دی جائے گی ۔تاکہ کتابوں کے فروغ کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے اور طلباء وطالبات کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے اور طلباء میں کتب بینی کا شوق بڑھے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر این بی ایف مراد علی مہند نے کہا کہ صوبائی حکومت بھی کتب میلوں پر خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور ادارے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون میں پیش پیش ہیں۔انھوں نے صوبائی وزیر عنایت اﷲخان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ کتب میلے میں بھرپورتعاون وشرکت کررہے ہیں۔ڈائریکٹر این بی ایف مراد علی مہمند نے سیف کی کاوشوں کو سہراہتے ہوئے کہا کہ این بی ایف اور سیف کہ مشتر کہ کتب میلوں کا دائرہ کار دیگراضلاع کی یونیورسٹیوں میں بھی بڑھایا جائے گا۔