دلچسپ اور معلوماتی پروگرام، بُک ریڈنگ، نامور شخصیات سے ملاقات ، بُک سٹالزاور دیگر سیگمنٹس شامل
a (3)
اسلام آباد (13اپریل2015ء) ملکی تاریخ کاسب سے بڑا بُک فئیر ’’ چھٹا قومی کتاب میلہ2015ء‘‘نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 22اپریل سے پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے معروف علمی و ادبی شخصیات، بُک ایمبسیڈر ، بُک لورز ، سکالرز ،معروف رائٹرز، شعراہ ، نامور فنکار ، سکولوں کے طلبہ و طالبات اور یونیورسٹیز سمیت ہر شعبہ حیات سے کتاب دوست لوگ لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوں گے۔ افتتاحی شیشن میں اہم قومی شخصیت کی شرکت متوقع ہے جس میں بُک پریڈ ، کتاب کا گیت،کتاب کا حلف نامہ اور خصوصی خطاب شامل ہے ۔پانچ روزہ اس کتاب میلے میں ملک بھر سے معروف بُک سیلرزاورپبلشرز نہایت کم قیمتوں پر پبلک کی پسند کی کتب کے سٹالز بھی لگائیں گے۔اس میلے کی تیاریاں عروج پر ہیں،پروگراموں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ، بیرون اسلام آباد اور بیرون ملک سے آنے والے معزز مہمانان اور وفود سے رابطے کیے جا رہے ہیں ۔ گزشتہ برس پانچویں قومی کتاب میلے کی بھر پور عوامی پذیرائی کی باز گشت ابھی تک تازہ ہیاور توقع کی جا رہی ہے کہ چھٹا قومی کتاب میلہ ایک یاد گار اور کامیاب ترین بُک فئیر شمار ہو گا۔