sale02اسلام آباد (31مارچ 2015) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پا کستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئر نگ اینڈ اپلائیڈ سائنس نیلور فیکٹری میں کتب بینی کے فروغ کے سلسلے میں ایک روزہ بُک فئیر کا افتتاح انسٹی ٹیوٹ کے ایڈوائزر عبدالجلیل نے کیا ۔ صبح 9تا شام 5بجے جاری اس میلے میں این بی ایف کی نمائندگی سیلز آفسیر غلام مصطفی غوری اورذیشان اشفاق نے کی۔ مہمان خصوصی عبد الجلیل نے این بی ایف کی ریڈرز بُک کلب سکیم کے تحت 55فی صد تک کی خصوصی رعایت کو سراہا اور اسے ایک نیک عمل قرار دیا۔ اس بُک میلے میں طلبہ و طلبات اور شائقینِ کتب نے کثیر تعداد نے شرکت کی اور این بی ایف کی کم قیمت اور اعلیٰ معیار کی تازہ ترین مطبوعات میں دلچسپی لی اور رعایتی نرخوں پر بہت بڑی تعداد میں خریداری کی۔ غلام مصطفی غوری کے مطابق کلیاتِ اقبال(اردو سمارٹ بُک سائز)، دیوانِ غالب (پاکٹ سائز) ،بچوں کی انعام یافتہ کہانیاں ، دیس دیس کی کہانیاں ، بُلھے شاہ ، ایک ملک ایک کہانی اور دیگر کتب کی ریکارڈ تعداد میں سیل ہوئی۔