jamiat-book-fair1کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں تین کتب میلے کا آغاز ہوگیا ہے پہلے روز کتب میلے کا باقاعدہ افتتاح امیر جماعت اسلامی سندھ معراج الہدیٰ صدیقی نے کیا جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر جاوید ناگوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے طلبا کو کتابوں سے دور کردیا ہے موجودہ دور میں طلبا کو کتب بینی کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر جاوید نوگوری نے طلبا سے خطاب کرتے جمعیت کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کتب میلے جیسی سرگرمیوں کے مطالعے کے فروغ میں اہم کردارادا کررہی ہے۔کتب میلے جیسی سرگرمیوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے۔جبکہ اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔ کتب میلے میں بڑی تعداد میں اساتذہ طلبہ و طالبات اور مختلف سیاسی و سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔پہلے روز کے اختتام پر ناظم جامعہ شیراز خان نے مہمانان میں اعزازی شیلڈزتقسیم کیں۔کتب میلہ تین روزجاری رہے گا جس میں مختلف موضوعات پر سینکڑوں کی تعداد میں کتب رکھی گئی ہیں۔