Kalam e Baba Faridاسلام آباد(26اکتوبر2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نامور مصنف و محقق اور مترجم ڈاکٹر امجد علی بھٹی کی بہترین گٹ اَپ ، دلکش طباعت اور پُرکشش تزئین کے ساتھ159 صفحات پر مشتمل نئی کتاب ’’کلامِ بابا فریدؒ مع اردو ترجمہ‘‘ شائع ہو گئی ہے۔ 100 روپے کی یہ کتاب ریڈرز کلب کے ممبران صرف 45 روپے کے عوض این بی ایف کی ملک بھر میں قائم شدہ آؤٹ لیٹس سے حاصل کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر امجد علی بھٹی اردو ،پنجابی اور انگریزی تینوں زبانوں میں درجنوں کتب کے مصنف ہیں اور اس وقت نمل میں تدریس و تحقیق کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ مترجم نے ادب و تحقیق کے طلبہ و اساتذہ اور عام قارئین کے لیے بامحاورہ اردو ترجمے کے ساتھ ساتھ ہر اشلوک کے نیچے ’’فرہنگ‘‘ کے ذیل میں مشکل الفاظ کے معانی بھی شامل کیے ہیں۔ انہوں نے کلام بابا فرید کا ترجمہ گہری تحقیق اور عرق ریزی کے ساتھ کیاہے۔ کتاب کے شروع میں ڈاکٹر انعام الحق جاوید کا پیش لفظ ،بابا فرید ؒ کی زندگی، درویشی اور ان کی فکر و پیغام کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔