downloadاسلام آباد ( 15مئی 2015) این بی ایف کے ’’ کتاب شہر ‘‘ کے سلسلے میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن لاہور آفس کے زیر اہتمام دو روزہ بُک فئیر کا افتتاح نامور کالم نگار وشاعرعطاء الحق قاسمی نے کیا ۔لاہور آفس کی ریجنل انچارج مسز نزہت اکبرکے مطابق عطاء الحق قاسمی نے این بی ایف کی کتب کے معیار اور 55فی صد خصوصی رعایت کی سکیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے چھٹے قومی کتاب میلے کے بعد ملک بھر میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز اب ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ مسز نزہت نے بتایا کہ شائقین نے یُوں تواین بی ایف کی ہر موضوع کی کتب میں دلچسپی لی تاہم ان دو دنوں میں دیوانِ غالب (غیرمجلد) ،کلیاتِ اقبال (غیر مجلد) ،دوا غذا اور شفاء ، بچوں کی تحریر کردہ انعام یافتہ کہانیاں، آسان گھریلوعلاج، اور بلھے شاہ نسبتاً زیادہ فروخت ہوئیں۔