unاسلام آباد (02ستمبر2015ء) عصرِ حاضر کے نامور کالم نگار ،ذہین تجزیہ نگار، شاعر اور درجنوں کتب کے مصنف عطاء الحق قاسمی کے چار سفر ناموں دنیا خوبصورت ہے، گوروں کے دیس میں ، شوقِ آوارگی اور دلّی دُور است پر مشتمل سفر ناموں کی کلیات ’’سفر نامے‘‘ کا دوسرا ایڈیشن نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خوبصورت تزئین و طباعت اور معیاری پیپر کے ساتھ شائع ہو گئی ہے۔ 818 صفحات کی اس دلچسپ تحریروں کی کتاب کی قیمت 820 روپے ہے جسے این بی ایف ریڈرز کلب کے ممبران 55 فی صد رعایت پر صرف 369 روپے کے عوض این بی ایف کی مرکزی بُک شاپ 6 ماؤ ایریا، تعلیمی چوک جی ایٹ فور یا اسلام آباد کلب میں کلب بُک شاپ اور ملک بھر میں موجود 24 آؤٹ لیٹس سے حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ عطاء الحق قاسمی اپنی شگفتہ تحریروں ، جاندار کالموں اور تبصروں کی بدولت دُنیا بھر میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے مطابق سفر ناموں کی یہ تازہ کلیات این بی ایف کے اُس مشن کا حصہ ہے جس کے تحت قارئین کو مفید ، معیاری، معلوماتی اور کم قیمت کتب فراہم کرنا اور بُک ریڈنگ کلچر کو فروغ دینا ہے۔