Asol e Tehqeeqاسلام آباد ( 25مارچ 2015ء) پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید خان عباسی کا شمار اُن محقیق میں ہوتا ہے جنھوں نے تمام عمر علم پروری کی اور محنت کو بنیاد بنا کر دیانتداری سے تدریس کے تقدس کو بحال رکھا۔ اُن کی تازہ ترین تصنیف’’ اصول تحقیق‘‘ ہے جسے ترامیم و اضافہ جات کے ساتھ نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے شائع کیا ہے۔اوپن یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد حسین کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود شیخ اور ڈاکٹر محمود الحسن عارف کی وقیع آراء اس میں شامل ہیں۔ یہ خالصتاً ایک ادق علمی موضوع پر لکھی گئی کتاب ہے جس سے ایم فل ، پی ایچ ڈی کے طلبہ سمیت اساتذہ بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ مؤلف نے علم کی دو جڑواں بہنوں تحقیق اور تنقید کو سہل انداز میں بیان کیاہے۔ اس میں تحقیق کے اصول، اقسام ، مفروضات، تحقیق کے وسائل اور طریقوں سمیت رموزِاوقاف اور اصولِ املا پر بھی مدلّل بحث کی گئی ہے ۔ 443صفحات کی اتنی اہم کتاب کی قیمت 250روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد رعایت پر حاصل کر سکتے ہیں۔ علوم شرقیہ اور علوم اسلامیہ کے ریسرچ سکالرز کے لیے یہ کتاب سال کا بہترین تحفہ ہے۔