iqbalشاعر مشرق علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیا لکوٹ میں پیدا ہوئے،فلسفیانہ اور مفکرانہ سوچ اور دور اندیشی جیسی خصوصیات نے اقبال کی شاعری کو عارفانہ مقام بخشا، ادرویشانہ انداز اور دنشورانہ فکر نے اقبال کی شاعری کو اس طرح نکھا را جس کی نظیر نہیں ملتی۔ زبورعجم، ارمغان حجاز، شکوہ، جواب شکوہ،  اور بال جبریل  جیسے شاہکار مجموعہ کلام نے ادب کو ایک نیا دوام بخشا۔

اکیس اپریل 1938 کو علامہ اقبال اس دار فانی سے کوچ کر گئے ،آپ سیالکوٹ میں آسودہ خاک ہیں۔علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے یوم وفات پر ملک بھرمیں سرکاری و غیرسرکاری سطح پرتقاریب، تقریری مقابلوں، سیمینارز، مذاکروں اوردیگر پروگراموں کااہتمام کیاجارہا ہے، جس میں حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ اقبال کی امت مسلمہ کی بیداری اور تحریک پاکستان کے لیےعظیم خدمات پر روشنی ڈالی جارہی ہے۔